نئی دہلی،22اگست(ایس او نیوز/آئی ا ین ایس انڈیا) سپریم کورٹ کے5ججوں کی بنچ نے 3طلاق کو غیر قانونی قراردیاہے۔بنچ کے اس فیصلے سے تین طلاق کارواج ختم ہوگیا ہے۔عدالت نے حکومت سے کہا کہ6ماہ کے اندر بناؤ۔وزیراعظم نریندر مودی سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ سپریم کورٹ کے تین طلاق کا فیصلہ تاریخی ہے۔اس فیصلے میں مسلم خواتین کو مساوات دینے کا اہتمام ہوگا، یہ خواتین کو بااختیاربنانے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔
بھارتی جنتا پارٹی کے صدر امیت شاہ نے بھی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔شاہ نے بیان جاری کیا اور کہا کہ عدالت کا فیصلہ مسلم خواتین کے لئے ایک نیا دور شروع ہوتا ہے۔شاہ نے کہا کہ یہ فیصلہ نئے ہندوستان کی طرف قدم ہے۔شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ کسی کی شکست یا فتح نہیں ہے بلکہ برابری کے حق کا ایک نیا آغاز ہے۔مودی حکومت نے عدالت میں اپنی جانب سے عدالت کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ بہت سے مسلم ممالک میں بھی تین طلاق موجود نہیں ہیں۔